Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا بنرجی نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کردیا

    نئی دہلی- -  - -شاردا چٹ فنڈ گھپلا کیس میں مرکزی تحقیقاتی بیورو(سی بی آئی) کے ذریعہ کولکتہ کے پولیس کمشنر راجیو کمار کو گرفتار کرنے کی کوشش کے خلاف احتجاج میں گزشتہ شام سے دھرم تلہ میں دھرنے پر بیٹھی مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔دھرنے کے مقام پر جمع اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہا کہ ان کا احتجاج آئین اور جمہوریت کیلئے جیت ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کمشنر کو گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کافیصلہ ہماری اخلاقی جیت ۔ہم نے کبھی بھی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے راجیو کمار کے پیش ہونے کی مخالفت نہیں کی مگر سی بی آئی راجیو کمار کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی تھی۔اس لئے ہم نے آواز بلند کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کو بچانے کیلئے ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -60لاکھ خاندانوں کوراشن کارڈ پر ایک روپے فی کلو چاول فراہم کیا جائیگا، وزیر اعلیٰ بگھیلا

شیئر: