Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اداروں میں سعودی ملازمین کی شرح 19.8 فیصد

ریاض۔۔۔ 2018ءکی چوتھی سہ ماہی کے اختتام پر سوشل انشورنس میں شریک نجی اداروں کے سعودی ملازمین کی شرح 19.8 فیصد تک پہنچ گئی۔ 2017ءکی آخری سہ ماہی کے اختتام پر یہ شرح 18.4 فیصد تھی۔ 1.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ الاقتصادیہ کے ماہرین نے یہ نتیجہ سوشل انشورنس کے اعدادوشمار سے اخذ کیا ہے۔ نجی اداروں میں 2016ءکی چوتھی سہ ماہی کے بعد سے سعودی کارکنان کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 2018ءکی آخری سہ ماہی کے اختتام پر نجی اداروں کے کارکنان کی مجموعی تعداد 8.6 ملین پائی گئی، ان میں سے 1.7 ملین سعودی اور 6.9 ملین غیر ملکی ہیں۔ 
 

شیئر: