Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نظام انہضام پر وٹامن ڈی کی کمی کے اثرات

نظام انہضام کی خرابی کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہے ۔ بظاہر اس نظام کی خرابی کا تعلق ہاضمے سے ہوتا ہے البتہ یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ وٹامن ڈی کی کمی بھی گٹ میں مسائل کی وجہ بنتی ہے ۔ 
وٹامن ڈی جسم میں کیلشیئم اور فاسفیٹ کی مقدار کو متناسب رکھتا ہے اور ہڈیوں ،  دانتوں اور مسلز کی مضبوطی کے لئے اہم ہے ۔ وٹامن ڈی کی کمی بنیادی طور پر ہڈیوں کو متاثر کرتی ہے تاہم اس کے چند اور حیران کن اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں ۔ ڈاکٹر اسٹیون لن کے مطابق وٹامن ڈی کی کمی کے اثرات گٹ کے مسائل کی صورت میں بھی ظاہر ہوتے ہیں ۔ 
وٹامن ڈی اعصابی نظام کو صحت مند اور مضبوط رکھنے کے لئے ضروری ہے ۔ اعصابی نظام کی کمزوری ہاضمے اور پورے سسٹم کو متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے ۔ وٹامن ڈی میٹابولزم کی رفتار کو بھی بڑھاتا ہے نتیجتاً خوراک کو جلد ہضم کرکے ہاضمے کے مسائل سے بچاتا ہے ۔ ‏ ہیلتھ فوڈ اسٹور ہالینڈ اور بیرٹ کی تحقیقات کے مطابق گٹ کے مسائل جسم میں چکنائی کے جذب ہونے پر اثرانداز ہوتے ہیں جو وٹامن ڈی کے لیول کو متاثر کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن ڈی فیٹ سولیوبل وٹامن ہے یعنی کہ صرف چکنائی اور تیل میں ہی جذب ہو سکتا ہے ۔ تو اگر آپ کے جسم میں چکنائی کے ہضم ہونے میں مسئلہ درپیش ہے تو اس کا مطلب یہی ہے کہ جسم میں مطلوبہ مقدار میں وٹامن ڈی جذب نہیں ہو پا رہا ۔
تحقیقات یہ بھی کہتی ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی اعصابی نظام کو متاثر کرنے کا سبب بنتی ہے اور اس کی انفیکشن کے خلاف لڑنے کی صلاحیت کو کمزور کر دیتی ہیں ۔ ڈاکٹر اسٹیون لن کے مطابق اس وقت کل دنیا کی آدھی آبادی وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہے ۔ صبح کی دھوپ میں کچھ دیر بیٹھنا جسم کی وٹامن ڈی کی ضرورت کو پورا کر سکتا ہے ۔

شیئر: