Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”نواز شریف کی فی الحال جیل منتقلی کا فیصلہ نہیں“

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اسپتال سے جیل منتقل کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔ ان کا سروسز اسپتال میں پانچواں روز ہے، جبکہ آج میڈیکل بورڈ نوازشریف کے طبی معائنے کی رپورٹس کا معائنہ کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز نواز شریف کے طبی معائنے کی رپورٹس کویکجا کیا گیا تھا،نوازشریف کے خون،ہارمون،دل کے ٹیسٹ،سی ٹی اسکین اورپیٹ کاالٹراساﺅنڈ کیاگیاتھا۔ ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے نئی رپورٹس حکومت کو نہیں بھجوائی گئیں۔پنجاب حکومت نے نوازشریف کوجیل منتقل کرنے کے احکامات بھی جاری نہیں کئے ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈکی جانب سے رپورٹس کاجائزہ لے کر جو بھی ہدایات کی جائیں گی عمل ہوگا۔ 
 
 

شیئر: