Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پینے کے پانی کا بل ماہانہ صرف 30روپے ادا کرنا ہوگا،کابینہ

پٹنہ۔۔۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری کردہ پینے کا صاف پانی اسکیم کے تحت ریاست کے ہر گاؤں میں 30روپے ماہانہ خاندان کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائیگا۔ہر 3ماہ بعد رقم کی وصولی کا کام حلقہ کی انتظامی کمیٹی کریگی۔اس اسکیم پر عملدرآمد کیلئے محکمہ پنچایت راج کے فیصلے پر ریاستی کابینہ نے مہر تصدیق ثبت کردی۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں 16پیشکشیں منظورکی گئیں۔کابینہ سیکریٹریٹ کے چیف سیکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ مذکورہ اسکیم کے تحت 30روپے ماہانہ کے حساب سے فی خاندان پانی کا بل وصول کیا جائیگا۔ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کو مفت پینے کا پانی فراہم کرنے کا فیصلہ وارڈ کمیٹی میں کیا جائیگا۔انہوں نے واضح کیا کہ 3ماہ تک بل ادا نہ کرنے پر صارف کو نوٹس روانہ کیا جائیگا۔ اس کے بعد پانی کی فراہمی بند کردی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -  -بہار:12فروری کو 18ہزار وکلا ء کی’’ کام چھوڑو مہم‘‘

شیئر: