Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر سے جلد ملاقات کروں گا، اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب ...اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو جلد روسی صدر ولادی میر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں بتایا کہ 21 فروری کو صدر پو ٹین سے ملاقات ہوگی۔روسی صدر سے بات چیت میں شام میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے موضوع پر بات ہو گی۔ گزشتہ ہفتے نیتن یاہو نے یروشلم میں روسی وفد سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران دونوں ممالک کے مابین سلامتی کے متعلق معاملات کو بہتر بنانے پر اتفاق ہوا تھا، جس کا مقصد شام میں کسی ممکنہ ٹکرا سے بچنا تھا۔

شیئر: