Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے،شیخ رشید

 ملتان ... وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 مارچ سے پہلے یا بعد میں چور، لٹیرے اور ڈاکو ڈیل پیکج میں فارغ ہو جائیں گے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے رو ئیے سے لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔وزیر اعظم کی منظوری کے بغیر کسی چور کو ڈھیل نہیں مل سکتی۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے ایک کی ڈیل ہو رہی تھی اب پورا پیکیج لیا جا رہا ہے ۔ کل میں وزیراعظم سے بات کروں گا اور 8 تاریخ کو قوم کو آگاہ کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ میں عمران خان کا سچا دوست ہوں ۔انہیں روزانہ کی بنیا د پر آگاہ کر تا رہتا ہو ں۔ جہا ںکہیں بھی گیا لوگوں نے مجھے کہا ہے کہ وزیر اعظم سے کہیں ڈاکووں اور چوروں کو نہیں چھوڑنا ۔انہوں نے کہا کہ پر وڈکشن آرڈر دینا آئینی ، قانو نی اور سیا سی لحاظ سے بد اخلا ق ہے۔ پو ری دنیا میں کو ئی قانو ن نہیں کہ ریما نڈ کے دوران ملزم کو پر وڈکشن آ رڈر جا ری کیا جا ئے ۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے خلا ف سپریم کورٹ میں چوروں کے خلاف کیس لڑنے جا رہا ہوں۔ ان چوروں سے ہی آج بجلی اور تیل مہنگا ہو گیا ۔ درجنو ں کیسز ہو نے کے با وجو د یہ احتساب کے چیئر مین بنے ہو ئے ہیں ۔ ایک اور سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ اللہ جا نتا ہے کہ حکو مت کو کوئی خطرہ نہیں ۔

شیئر: