Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’انتخابی موسم ‘‘:دلہنوں کو سونا ،بیروزگاری الاؤنس اور تحائف کی بارش؟

بھوپال۔۔۔انتخابات قریب آتے ہی سیاسی پارٹیوں نے ووٹرز کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ مرکز اور ریاست کی جانب سے عوام کو راغب کرنے کیلئے مختلف پیشکشوں اورتحائف سے نوازنے کا دور شروع ہوگیا۔اس سلسلے میں زراعت کے پیشے سے وابستہ افراد اوربے روزگا روں کو قرض معافی ، نقد آمدنی اور یہاں تک کہ سونے کی اشیاء امداد کے طور پر دینے کا اعلان کیا گیا۔بی جے پی حکومت آسام سے لیکر کانگریس کی حکومت والی ریاست مدھیہ پردیش میں اسی قسم کے نظارے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
٭آسام میں لڑکی کی شادی پر ایک تو لہ سونا:
آسام میں پیش کئے گئے بجٹ میں غریبوں کو ایک روپے کلو چاول اور 5لاکھ روپے سالانہ سے کم آمدنی والے خاندان میں لڑکی کی شادی پر ایک تولہ سونا دینے کی سرکاری مدد کا اعلان کیا گیا۔ ساتھ ہی ہائی اسکول امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی لڑکیوں کو ای بائک کا بھی وعدہ کیا گیا ۔ریاست کے وزیر خزانہ ہیمنت بسو سرما نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ریاست میں تمام طبقوں کی دلہنوں کو ایک تولہ سونا جس کی قیمت 38ہزار روپے ہے، شادی کے موقع پر پیش کیا جائیگا۔ساتھ ہی تعلیمی قرضے پر ایک مرتبہ 50ہزار روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔
٭مدھیہ پردیش میں بیروزگاروں کیلئے وظیفہ اور 100دن کا کام؟:
مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کی سربراہی میں قائم کانگریس حکومت 4ہزار روپے ماہانہ بیروزگاری وظیفے کا اعلان کرسکتی ہے۔   ساتھ ہی کمل ناتھ حکومت بیروزگار نوجوانوں کیلئے سال میں کم سے کم 100دن کا کام فراہم کرنے کی اسکیم نافذ کریگی۔ذرائع کے مطابق کانگریس حکومت سوشل سیکیورٹی پنشن کے تحت ضعیف افراد کو ملنے والی پنشن 300سے بڑھا کر 600روپے ماہانہ کردیگی۔ وزیر اعلیٰ اور محکمہ خزانہ نے ان فیصلوں پرعملدرآمدکی ہدایت جاری کردی۔
٭راجستھان میں بیروزگاری الاؤنس:
راجستھان میں کانگریس کی اشوک گہلوت حکومت نے نوجوان لڑکوںکو ماہانہ 3ہزار روپے اور نوجوان لڑکیوں کو ماہانہ 3500روپے  بیروزگاری الاؤنس دینے کا اعلان کیا ۔
٭ہریانہ اورمغربی بنگال میں بیروزگاری الاؤنس:
مغربی بنگال حکومت نے نوجوانوں کو ماہانہ 1500روپے جبکہ ہریانہ حکومت نے بیروزگاری الاؤنس 900روپے سے بڑھا کر 1500روپے ماہانہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -بینڈ باجا نہ بارات، آئی اے ایس اور آئی آر ایس افسرکی عدالت میں شادی

شیئر: