Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احسان مانی کے گھر کی تزئین و آرائش کیلئے 22 لاکھ روپے

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ 73سالہ احسان مانی کو گھر کی تزئین و آرائش کیلئے 22لاکھ روپے کی خطیر رقم پی سی بی کے خزانے سے دی جائیگی۔ اس بات کا باقاعدہ اجازت نامہ لاہور میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کے دوران دیا گیا۔احسان مانی 26 سال سے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں، اس لئے ان کے پاس پاکستان میں کوئی گھر نہیں۔ احسان مانی نے 4 ستمبر 2018ء کو باقاعدہ اپنے عہدے کا چارج لیا تھا۔ احسان مانی نے پی سی بی کی جانب سے گھر دینے کے سوال پر کہا تھا کہ وہ " داتا دربار" میں تو رہ نہیں سکتے لہذا پی سی بی نے رہائش کیلئے ان کو لاہور کے ایک پوش علاقے میں 2 لاکھ ماہانہ پر فلیٹ کرائے پر لے کر دیا ہے اور اب چیئرمین احسان مانی کو پی سی بی کے خزانے سے اس فلیٹ کی تزئین و آرائش کیلئے 22 لاکھ روپے دینے کی باقاعدہ منظوری پی سی بی گورننگ بورڈ کے 52 ویں اجلاس میں دی گئی ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: