Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات بحال

  اسلام آباد... پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا نیا دور اتوار کو ہو گا۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر دبئی میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کریں گے۔کرسٹینا لاگراڈ چوتھے عرب اقتصادی فورم میں شرکت کےلئے دبئی میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر اور کرسٹینا لاگراڈ کی ملاقات میں پاکستانی معیشت پربات چیت ہوگی۔ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان کیلئے بیرونی ادائیگیوں کا دباو¿ کم ہو رہا ہے۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں مسلسل کمی ہو رہی ہے۔ کرنٹ اکاونٹ اور تجارتی خسارے کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

شیئر: