Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف کے25سے30اراکین رابطے میں ہیں،ثناءاللہ

لاہور... مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ خان نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کے 25سے30اراکین پنجاب اسمبلی رابطے میں ہیں۔ ان سے وعدہ ہوا ہے کہ حمزہ شہباز کی وطن واپسی پر ان کے ساتھ بیٹھیں گے۔ چیلنج کرتا ہوں کہ عمران خان کو علیم خان کی گرفتاری کا علم تھا۔ اگر (ق) لیگ آنکھیں نہ دکھاتی تو علیم خان سے پہلے پرویز الٰہی کی قربانی ہو جاتی ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ علیم خان عمران خان کے محسن ہیں۔ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ گرفتاری سے پہلے علیم خان کو آگاہ کردیتے کہ جاو اپنی قبل از گرفتاری ضمانت کرا لو ۔ انہوں نے کہا کہ اگلی بار ی پرویز الٰہی کی ہے ۔اگر پرویز الٰہی گرفتار ہوئے تو پنجاب حکومت مارچ تک چلتی ہوئی نظر نہیں آتی ۔سابق وزیر قانون پنجاب نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم کے ماتحت سول ایجنسی کئی وزرا ءکے فون ٹیپ کرتی ہے۔ علیم خان اور پرویز الٰہی کے فون بھی ٹیپ ہوتے ہیں۔ ان دونوں رہنماوں کو فون ٹیپنگ کا علم تھا۔رانا ثنا نے مزید دعوی کیا کہ پرویز خٹک اورعاطف خان کی فائلیں بھی تیارہیں ۔ آخر میں عمران خان کے ساتھ صرف پنڈی کا شیطان رہ جائے گا۔ معلوم نہیں وہ کس کے ایجنڈے پر ہے۔اگر مارچ تک اپوزیشن کے 50 رہنما پکڑنے ہیں تو حکومت کے بھی 5 پکڑنے ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ علیم خان نے نہ صرف لوگوں کو ٹکٹ دئیے بلکہ انتخاب لڑنے کے لئے پیسے بھی دئیے ۔ان اراکین کا دباو ہے کہ علیم خان 15فروری تک رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف کوپبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے ہٹایا گیا تو پارلیمنٹ نہیں چلے گی۔

شیئر: