Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ سال نجی قرضوں کا حجم 445 بلین ریال رہا، ساما

جدہ۔۔۔ سعودی مالیاتی اتھارٹی (ساما) نے کہا ہے کہ نجی قرضوں کا حجم 445 بلین ریال ہوگیا ہے۔ یہ اعدادوشمار 2018ءکی آخری سہ ماہی کے ہیں۔ 2018ءکی دوسری سہ ماہی کے دوران نجی قرضوں کا حجم 332 بلین ریال تھا۔ ساما کی تفصیلات کے مطابق بینک صارفین نے مذکورہ عرصے کے دوران 330 بلین ریال مصارف کے شعبہ میں نجی قرضے لئے تھے جبکہ کریڈٹ کارڈ کے قرضوں کا حجم 15 بلین ریال ہے۔ غیر منقولہ جائداد کی تزئین و آرائش اور تعمیر نو کیلئے حاصل کئے جانے والے قرضوں کی مقدار 27 بلین ریال تھی۔ گاڑیاں خریدنے کیلئے صارفین نے 15 بلین ریال کے قرضے لئے۔ صارفین نے فرنیچر اور دیگر ضروریات خریدنے کیلئے 11 بلین ریال حاصل کئے۔ تعلیم کیلئے 3.4 بلین ریال جبکہ سفر و سیاحت کیلئے حاصل کئے جانے والے قرضوں کا حجم 451 ملین ریال تھا۔ 
 

شیئر: