Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی، اتراکھنڈ میں زہریلی شراب سے مرنیوالوں کی تعداد90ہوگئی

لکھنؤ۔۔۔یوپی کے ضلع سہارنپور ،کشی نگر اور اتراکھنڈ کے ضلع ہری دوار میں زہریلی شراب پینے سے مرنیوالوں کی تعداد90تک پہنچ گئی۔سہارنپور میں 56، کشی نگرمیں 11اور ہری دوار میں 23اموات ہوئیں۔سہارنپور کے ڈی ایم آلوک کمار پانڈے نے بتایا کہ ریاست اتراکھنڈ کے گاؤں بلّو پور میں غیر قانونی طریقے سے زہریلی شراب تیار کی گئی تھی۔بعد ازاں یہ شراب سہارنپور اور کشی نگر لائی گئی ۔یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سہارنپوراورکشی نگر کے واقعہ کو افسوسناک قراردیا۔یوپی کے محکمہ آبکاری کے مطابق اس قسم کے دھندے میں ملوث افراد کیخلاف 279مقدمات درج کئے گئے۔ ان میں سے175کو گرفتار کرلیا گیا۔دونوں اضلاع میں ہونیوالے واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ دونوں ریاستوں کی حکومتوں نے انتظامیہ اورپولیس افسران کی جانب سے لاپروائی برتنے پر افسران کو معطل کیا ۔وزیر اعلیٰ یوپی نے اِن اضلاع کے محکمہ آبکاری کے افسران کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جس کے بعد محکمہ کے 13افسران اور 4پولیس اہلکاروں کو معطل کیا گیا۔ دونوں ریاستوں میں مرنیوالوں کے لواحقین کو فی کس 2لاکھ روپے فوری امداد کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -نوجوان کو پتھر سے کچل کر ہلاک کردیا

شیئر: