Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مہاراشٹر:بیوی کو قتل کرکے لاش کے پاس سوتا رہا؟

عثمان آباد۔۔۔مہاراشٹر کے ضلع عثمان آباد میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ یہاں ایک شخص نے اپنی اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد رات بھر لاش کے قریب خراٹے لیتا رہااور صبح ہوتے ہی تھانے جاکر اقبال جرم کرتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔مروم پولیس اسٹیشن کے افسر نے بتایا کہ تحصیل اوم ریگا کا رہنے والا ونو د دھان سنگھ پوار کا اپنی اہلیہ پرینکا راٹھور سے کسی بات پر جھگڑا ہوا اور بات اس حد تک بڑھی کہ ونود طیش میں آکر پرینکا کو گلا گھونٹ کر ہلاک کردیااور رات بھر لاش کے پاس سوتا رہا۔ونودبورولی میں کمیشن ایجنٹ جبکہ پرینکا تلجاپورمیں واقع اسپتال میں نرس تھی۔دونوں کی شادی 9ماہ قبل ہوئی تھی اور پرینکااُمید سے تھی۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اکثر پرینکا کے ذریعے ہم سے پیسوں کا مطالبہ کرتا تھا جس کی وجہ سے دونوں میں آئے دن جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے لی اور ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -الٰہ آباد اور کارپوریشن بینک پر 3.5کروڑ کا جرمانہ

شیئر: