Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس پی کے رہنما پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات

کراچی... پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنما قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ پی ایس پی سندھ کے جنرل سیکریٹری میر عتیق تالپور اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ ڈیفنس خیابان شہباز میںمسلح افراد نے فائرنگ کردی۔حملے میں میر عتیق تالپور اور ان کے اہلخانہ محفوظ رہے۔ گولی کار کے بمپر پر لگی ۔ میر عتیق نے بتایا حملے کے وقت وہ اپنی گاڑی کو تیزی سے بھگانے میں کامیاب رہے۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی میں سوار مسلح شخص نے پی ایس پی رہنما کو پستول دکھایا جس سے وہ گھبرا گئے۔ انہوں نے گھبرا کر اپنی گاڑی کو ریورس کیا اور اپنی گاڑی مسلح افراد کی گاڑی سے ٹکرا دی۔ آئی جی پولیس سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے وا قعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ علاقے میں لگے ہوئے کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے تحقیقات کی جا رہی ہے۔ قاتلانہ حملے کا مقدمہ نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔

شیئر: