Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#استعفیٰ_دو_شہبازشریف‎

پاکستان تحریک انصاف کے ٹویٹر صارفین شہباز شریف سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر اس حوالے سے متعدد ٹویٹس کیے گئے.
کاشف خان نے ٹویٹ کیا : ‏اگر شہباز شریف کو پی اے سی کی چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا تو حالات خراب ہو جائیں گے -- خواجہ آصف۔ نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے پر کچھ نہیں ہوا تو شہباز شریف کو ایک کمیٹی کی چیئرمینی سے ہٹانے پر پتا نہیں کون سی قیامت آ جائے گی یہ خالی بھڑکیں ہیں ن لیگ اب چلا ہوا کارتوس ہے۔
حافظ طاہر ملک نے لکھا : ‏‎ایک کرپٹ انسان کو پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چئرمین نہیں ہونا چاہیئے.
سماویہ نقوی نے کہا : ‏‎شہباز شریف کا پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیرمین بننا چور الٹا کوتوال کو ڈانٹے کی مصداق ھے۔
افتخار حیدر نے ٹویٹ کیا : اشرافیہ نے ایک طویل عرصہ تک نہ صرف حکمرانی کی بلکہ اس قوم کو کئی بار دھوکا دیا۔قومی دولت لوٹی اور اتنے طاقتور ہو گئے کہ نہ انسان کی جان کی قیمت رہی اور نا ہی قدر۔اب بلیک میل کرتے ہوئے قومی اکاونٹس کمیٹی کی صدارت۔کیا مجرم کو رہنا چاہئے؟کوئی شرم حیا؟
فیاض مشال نے لکھا :‏اخلاق طور پر شہبازشریف پی اے سی کی سربراہی سے مستعفی ہوجائیں۔
چوہدری جاوید نے کہا : ‏‎کپتان نے اعلیٰ اخلاق اور جمھوری روایات کو برقرار رکھتے ھوئے تجھے پی اے سی کا چئرمین تو بنا دیا مگر تمھیں یہ عہدہ قبول کرتے ھوئے شرم کیوں نا آئی کہ تو جس کمیٹی کے انڈر ٹرائیل ھے اسی کمیٹی کاچئیرمین بنا ھوا ہے۔
ذیشان رؤف کا کہنا ہے : ‏علیم خان نے نیب کی طرف سے گرفتاری کے ساتھ ہی استعفی دے دیا۔ آخر یہ شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کو شرم کیوں نہیں آتی۔

شیئر:

متعلقہ خبریں