Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں جنرل پریکٹیشنرز سے ملنا مقد ر کی بات ہے

لندن ۔۔۔ برطانیہ میں محکمہ صحت کی کار گزاری اور انتظامات ایک عرصے سے ہدف تنقید بنتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ اسپتالوں میں ڈاکٹرو ںکی کمی اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی زبردست قلت نے اسپتال کی حالت دگرگوں بنادی ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ اپنا معائنہ کرانے والے افراد کو کئی کئی ہفتوں تک ڈاکٹر سے ملنے کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق صرف سوئنڈن کے علاقے میں 25فیصد مریض 2ہفتے سے کسی جنرل پریکٹشنرز سے ملنے کے منتظر ہیں تاہم میل آن لائن نے یہ خبر دیتے ہوئے ان اسپتالوں کا نام نہیںظاہر کیا جہاں کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے۔ بعض مریضوں کا کہناہے کہ انہیں 3ہفتے سے ڈاکٹروں کے پاس جانے کا موقع نہیں ملا نتیجہ یہ ہے کہ انکی بیماری بڑھتی جارہی ہے اور نتیجہ یہ ہے کہ فارمیسی والے بھی ڈاکٹری نسخے کے بغیر ادویہ نہیں دیتے۔ انکا کہناہے کہ اگر حکومت نے بروقت توجہ نہ دی تو سردی کے اس موسم میں مریضوں کی بڑی تعداد ادھر ادھر ماری ماری پھرتی نظر آئیگی۔
 

شیئر: