Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کا بڑا اقدام‘ ہند کے قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ

اسلام آباد:  ہند کے ساتھ تعلقات میں بہتری پیدا کرنے کی پاکستان کی جانب سے ایک اور مثبت اور اہم کوشش کی گئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے علاقائی اور خطے میں پرامن حالات اور تعمیری تعلقات کے قیام کی خاطر ایک بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پاکستانی جیلوں میں قید ہند کے قیدیوں کو قونصلر رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہند کے ہائی کمیشن کے حکام کو 102 قیدیوں جن کا تعلق ہند سے ہے، تک قونصلر رسائی کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قونصلر رسائی پانے والے قیدیوں میں 100 کراچی اور 2 قیدی راول پنڈی کی جیلوں میں ہیں،  جنہیں رواں ماہ کے آخر تک رسائی دے دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پاکستانی جیلوں میں اس وقت 537 بھارتی قیدی موجود ہیں۔ سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے فائدہ مند ہوگا، جس کے نتیجے میں امید کی جا رہی ہے کہ جیلوں میں قید 347 پاکستانی قیدیوں کو بھی قونصلر رسائی دے گا۔
مزید پڑھیں:- - - -  -تعلیم کاروبار نہیں‘ نجی اسکول بند کروا دیتے ہیں‘ سپریم کورٹ

شیئر: