Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امن ضرور لائیں گے ،اشرف غنی

کابل۔۔۔ افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو افغانستان میں اپنا دفتر کھولنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں پائیدار امن ضرور لائیں گے۔ ننگرہار میں خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہاکہ افغان حکومت طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہار کہیں بھی ان کا دفتر دے سکتے ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن واپس لائیں گے۔افغان صدر کی پیشکش پر ردعمل میں طالبان قطر دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے کہاکہ طالبان کے سرکاری سیاسی دفترکا مطالبہ واضح ہے، طالبان دوحہ سیاسی دفتر کے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی حمایت چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان صدر کی اصل بات سے ہٹ کر کی گئی پیشکش امن کےلئے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔
 

شیئر: