Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلسطینی صدر نے طریف کا دورہ کیا

ریاض ۔۔۔۔ فلسطینی صدر محمود عباس نے الدرعیہ کے تاریخی محلے الطریف کا دورہ کیا۔ گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندرالدرعیہ کے کمشنر شہزادہ احمد بن عبداللہ اور نائب گورنر ریاض شہزادہ محمد بن عبدالرحمن نے خوش آمدید کہا۔ فلسطینی صدر نے سب سے پہلے تاریخی ماڈلز کے سینٹر کا دورہ کیا۔ وہاں سے وہ 15ویں صدی عیسوی میں قائم کئے جانے والے الطریف محلے پہنچے۔ یہاں الدرعیہ کے اہم نقوش ، اسکے محلوں اور تاریخی عمارتوں کا معائنہ کیا۔ خاص طور پر قصر سلویٰ، مسجد امام بن سعود اور وہاں موجود دیگر مساجد دیکھیں۔
 

شیئر: