Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ: دولہا نے مانگا گفٹ کے بجائے مودی کیلئے ووٹ؟

حیدرآباد۔۔۔ملک میں انتخابات کے ساتھ ہی شادی کابھی موسم شروع ہوگیا ہے۔تلنگانہ جنر ل کارپوریشن (جینکو ) میں اسسٹنٹ انجینیئر کےعہدےپرتعینات نوجوان شادی کے موقع پراپنے پسندیدہ رہنما کیلئے انتخابی مہم شروع کررکھی ہے۔نوجوان کے شادی کارڈ پر تحریر ہے ’’ہمارا گٹ 2019ء میں لوک سبھا انتخابات میں نریندر مودی کیلئے آپ کا ووٹ ہوگا۔نوجوان نے شادی کارڈ اپنے رشتے داروں ، دوستوں اور جاننے والوں کو ارسال کیاجنہوں نے مکیش یانڈے کے اس اقدام کو سراہا۔مکیش نے کہا کہ میں وزیر اعظم کے پروگرام ’’سوچھ بھارت ‘‘مہم کا حامی ہوں اور ہر ہفتے 3گھنٹےتک اس پروگرام میں شریک رہتا ہوں۔بعض لوگ مجھے ’’مودی بھکت ‘‘بھی کہہ کر پکارتے ہیں ۔مکیش نے بتایا کہ 21فروری کو شادی کی تقریب منعقد ہوگی ۔ کارڈ پر مودی کیلئے ووٹ مانگنے کی تحریر چھپوانے پر والدین الجھن کا شکار ہوگئے تھے تاہم انہیں راضی کرلیا۔ واضح ہو کہ شادی کارڈ میں بی جے پی کیلئے ووٹ مانگنے کا چلن ان دنوں عام ہوتا جارہا ہے ۔ گزشتہ ماہ جنوری میں سورت کے ایک جوڑے نے شادی کارڈ میں بی جے پی کیلئے ووٹ کی اپیل کی تھی ۔علاوہ ازیں انہوں نے رافیل ڈیل سے متعلق معلومات بھی کارڈ میں چھپوائی تھی۔ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں بھی اسی قسم کاواقعہ سامنے آیا تھا جہاں ایک مودی کے حامی نے شادی کارڈ میں بی جے پی کیلئے آشیرواد اور ووٹ طلب کئے تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -انوکھی تقریب :10ہزارنوجوان والدین کی مرضی کیخلاف شادی نہ کرنیکا حلف اٹھائینگے

شیئر: