Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ، سیکیورٹی پلان تشکیل

اسلام آباد ۔۔۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا۔ 2000 سے زائد سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ کلیئرنس دے گا ۔ سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خصوصی پاسز جاری کئے جائیں گے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سعودی سفارتخانے کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ جس میں سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد سے قبل سیکیورٹی ٹیم کی ریہرسل کرائی جائے گی۔ پولیس اور رینجرز کے 2000 ءسے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔دریں اثناءتمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ۔وزیر اعظم ہا ﺅس سمیت 8نجی ہو ٹل کی سیکیو رٹی پا ک فوج کے سپر د کر دی گئی ۔ سعودی ولی عہد کے 123 شاہی محافظ بھی پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر اعظم ہا ﺅس سمیت 8نجی ہو ٹل کی سیکیو رٹی بھی اپنے کنٹرول میں لے لی ۔وزیر اعظم ہاﺅس اور ان تمام ہو ٹل کی نگرانی پا ک فوج بھی کریں گی ۔ سعودی ولی عہد کے ساتھ شاہی خاندا ن کی اہم شخصیا ت بھی آئیں گی جو ہو ٹل میں قیا م کر یں گے۔ 
 

شیئر: