Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سی پیک منصوبوں میں سعودی عرب کی شراکت داری؟

اسلام آباد ...وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئل ر یفائنری میں سرما یہ کاری سے پاکستانی معیشت پر دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔ پاکستان سعودی عرب کی سی پیک میں شراکت داری کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیر خزانہ سے سعودی میڈیا کے وفد نے ملاقات کی ۔اسدعمر نے وفد کو معاشی بحالی سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرماےہ کاری کے مواقع ہیں۔ آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری سے پاکستانی معےشت پر دور رس اثرات مرتب ہونگے ۔۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو وسیع تر مواقع کی پیش کش کی ہے۔پاکستان میں سعودی کمپنیوں کی پیٹرو کیمیکلز ، مائننگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا ہے۔ سعودی عرب کے میڈیا وفد نے وزیر خزانہ سے اپنے دورہ پاکستان کے تاثرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین معاشی تعاون کو بلندیوں پر دیکھنے کے خواہاں ہیں ۔

شیئر: