Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرکٹ کھیلنی ہے تو دشمنی ختم کرو ، بی سی سی آئی کی پی سی بی کیلئے شرط

 ممبئی: ہندنے پاکستان سے کرکٹ تعلقات کی بحالی کو دشمنی کے خاتمے سے مشروط کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہمیں خود کو اس مقام پر پہنچانا چاہیے جہاں ہند خود کھیلنے کی درخواست کرے۔ اس پر ہندوستا ن کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دشمنی ختم اورسیاسی تعلقات میں بہتری آئے تو ہمیں پاکستان کے ساتھ کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں،ایک بار اگر حالات معمول پر آجائیں تو کسی کو بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی کے موجودہ چیئرمین احسان مانی گزشتہ 2 سربراہان سے مختلف ہیں مگر وہ بھی حالات کے ہاتھوں مجبور ہیں۔ ہمارے کرکٹ تعلقات کا انحصار سیاسی کشیدگی اور دشمنی کے خاتمے پر ہے۔ ادھر ایک اور ہندوستانی آفیشل نے وسیم خان کے بیان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ انھیں باہمی کرکٹ پر بات کرنے سے قبل پی سی بی کی پوزیشن کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ اس بات کو بھی سمجھنا ہوگا کہ انھیں پہلے خود کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو  نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: