Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

5 افراد کے قاتل کی پھانسی عمر قید میں بدلنے کی اپیل مسترد

اسلام آباد:  عدالت عظمیٰ نے 5 مرتبہ موت کی سزا پانے والے مجرم کی بریت اور عمر قید میں تبدیلی کی درخواست مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق خاتون اور 4بچوں کے قاتل مجرم فیصل کو پشاور ہائی کورٹ نے 5 مرتبہ سزائے موت کا حق دار قرار دیا تھا۔
مجرم فیصل نے 2009ء میں پشاور میں خاتون، 3 بچوں اور ان کی کم عمر ملازمہ کو قتل کردیا تھا، جس کے بعد جرم ثابت ہونے پر ٹرائل کورٹ نے اسے 5 بار سزائے موت دینے کا حکم دیا، جسے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تاہم وہاں بھی ٹرائل کورٹ ہی کا حکم برقرقار رکھا گیا، جس کے بعد سپریم کورٹ میں استدعا کی گئی تھی۔ کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ زیورات چوری کرنے کے لیے خاتون اور بچوں کو قتل کیا گیا، بچوں کو اس لیے قتل کیا گیا کہ بعد میں گواہ نہ بن جائیں، قتل کو چھپانے کے لیے ملزم نے گھر کو آگ لگا دی۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے بھی مجرم فیصل کی اپیل کی مخالفت کی تھی اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ 5 افراد کا قاتل کسی رعایت کا مستحق نہیں اور فیصل نے مجسٹریٹ کے سامنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔
مزید پڑھیں:-  - - - -سوشل میڈیا کی نگرانی سخت‘ بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان

شیئر: