Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوائن فلو ‘ کراچی میں خطرہ بڑھ گیا

کراچی:  شہر قائد میں سوائن فلو کے خطرات بڑھنے لگے۔ دوسری جانب اس کا ایک کیس بھی رپورٹ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ سوائن فلو کے ایبٹ آباد سمیت دیگر ملحقہ علاقوں سے کئی کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن کی تصدیق اسلام آباد کی سرکاری لیبارٹری نے کی تھی۔
کراچی میں ہند سے سوائن فلو کا وائرس منتقل ہو ا تھا جس نے ہند میں پہلے ہی وبا کی شکل اختیار کر لی ہے ۔ اس وقت ہند کے علاقے راجستھان میں سوائن فلوکی وبا شدت اختیارکررہی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں بھی سوائن فلو پھیلنے کے واضح امکانات ہوگئے ہیں ۔ پاکستان میں 2013ء میں سوائن فلوکی علامات میں درجنوں افراد رپورٹ ہوئے تھے اور المیہ یہ ہے کراچی سمیت صوبے بھر میں سوائن فلووائرس کی تشخیص کے لیے کسی بھی سرکاری اسپتال میں لیبارٹری میسر نہیں۔ اس وائرس کی تصدیق ایک نجی اسپتال سے کرائی جاتی ہے ۔
طبی ماہرین کے مطابق سوائن فلوکی درجنوں اقسام ہوتی ہیں جن میں سے سوائن فلو’ ایچ ون این ون‘ وائرس جانوروں یا پرندوں سے براہ راست رابطے میں رہنے والوں کولاحق ہوتا ہے جس کے بعد یہ وائرس متاثرہ افراد سے دیگر صحت مند افراد میں منتقل ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔ واضح رہے کہ ا مریکا میں 1998ء میں سوائن فلوپہلی بار رپورٹ ہوا تھاجس کے بعد یہ وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں رپورٹ ہوا۔

شیئر: