Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

دبئی : پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا۔23 سالہ امام الحق ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ میں قومی کرکٹ ٹیم کی مستقل نمائندگی کر رہے ہیں تاہم ٹی ٹوئنٹی میں انہیں اب تک آزمایا نہیں گیا اور شاید اسی وجہ سے انہیں پی ایس ایل 2019ء کیلئے دستیاب کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ پشاور زلمی کی جانب سے انہیں اسکواڈ کے 21ویں کھلاڑی کے طور پر منتخب کئے جانے کے بعد بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز پی ایس ایل میں ڈیبیو کریں گے۔ امام الحق کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں ٹیلنٹڈ کرکٹر امام الحق کو پی ایس ایل 4 کیلئے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں خوش آمدید کہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ ان کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔ واضح رہے کہ امام الحق نے اپنے کیریئر میں 29 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 40.61 کی اوسط سے 853 رنز بنائے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ"اردو نیوز اسپورٹس"جوائن کریں

شیئر: