Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سعودی_ولی_عہد_کی_پاکستان_آمد‎

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو خصوصی اہمیت دی جا رہی ہے اور اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کا بہترین موقع قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی ٹویٹر صارفین نے اس اہم دورے کے حوالے سے کیا ٹوئٹس کئے آئیے دیکھتے ہیں۔
عثمان ڈار نے ٹویٹ کیا : ‏خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کا شاندار سلسلہ جاری! صرف چھ ماہ میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور قطر سے برادرانہ تعلقات تاریخ کی مضبوط ترین سطح پر ہیں۔ پانچ سال دنیا اور خطے میں تنہا رہ جانے والا ملک اپنا کھویا ہوا وقار اور اہمیت واپس حاصل کر چکا۔ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ 
جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے ٹویٹ کیا :‏سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان عبدالعزیز کی پاکستان آمد پر خیرمقدم کرتے ہیں، ولی عہد کا دورہ ہمیشہ ہی اہم اور تاریخی ہوتا ہے۔پاک سعودی عرب تعلقات میں اور زیادہ استحکام اور نکھار و اعتماد آئے گا،اس دورہ کو پارٹی یا ذاتی نہیں قومی حیثیت دی جائے۔
ملک خلیل حیدر نے کہا : ‏سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان  آمد پر پوری قوم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے،  سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔
احتشام عامر نے ٹویٹ کیا : ‏سعودی  ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان، ہند،چین، ملائیشیا اور انڈونیشیا کا سرکاری دورہ شروع کررہے ہیں جس میں وہ ان ممالک کے ساتھ مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے.اس دورے کو بین الاقوام میں بہت اہمیت حاصل ہے۔جس میں خاص کر دورہ پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ 
قاسم خان سوری نے ٹویٹ کیا : ‏سعودی کراؤن پرنس کا دورہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا بنیادی فوکس پاک سعودی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو استحکام دینا ہے۔ انکے دورے میں کم و بیش دس ارب ڈالر مالیت کے سمجھوتوں پر دستخط ہونگے جن میں گوادر میں آئل ریفائنری بھی شامل ہے۔
طاھر نے کہا : ‏محمد بن سلمان کی پاکستان  آمد پر پوری قوم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتی ہے، برادر ملک نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں