Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ: موٹر سائیکل کے کاغذات کا جھنجھٹ ختم

کراچی: سندھ میں موٹر سائیکل سواروں کو کاغذات کا جھنجھٹ سے نجات دلانے کےلئے صوبائی حکومت نے موٹر سایکل بک ختم کرکے اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ایک سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی ہے۔ موٹر سائیکل سواروں کیلئے اسمارٹ کارڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کی بک اور کاغذات بسا اوقات کھو جاتے ہیں یا لوگ انہیں سنبھال نہیں سکتے جس کی وجہ سے شہریوں کی سہولت کیلئے موٹر سائیکل اسمارٹ کارڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس نئے کارڈ کی فیس 800 روپے تک ہوگی۔
 
 

شیئر: