Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان نے 21ارب ڈالر کے منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعرات 14فروری 2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭خادم حرمین شریفین نے ولی عہد کی موجودگی میں 21ارب ڈالر سے زیادہ لاگت کے 1281منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
٭ نئے منصوبوں سے ریاض کی 22کمشنریاں مستفید ہونگی،تقریب قصر الحکم میں منعقد کی گئی
٭ ٹرمپ نے یمن میں عرب اتحاد آپریشن کی مدد بند کرنے سے متعلق ایوان نمائندگان کے فیصلے کو ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی
٭ وارسا میں کانفرنس شروع، ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ایجنڈے پر سرفہرست
٭ ایران کے جنوب مشرقی صوبے بلوچستان میں خودکش حملہ، دسیوں پاسداران انقلاب ہلاک
٭ سعودی عرب نے اپنے شہریوںکو لبنان جانے کی اجازت دیدی، سفر پر پابندی ختم
٭ الجزائر کے صدر بوتفلیقہ نے نیشنل سیکیورٹی ڈائریکٹر مصطفیٰ کو برطرف کردیا
٭ شامی پناہ گزینوں نے برلن کی سڑکوں پر اپنے لہجے اور اپنے رسم و رواج کا پرچار شروع کردیا
٭ امریکہ نے اوباما کے دورمیں ایران کی جاسوسی کرنے والی فوجی خاتون کو گرفتار کرلیا
٭ خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا، یورپیوں کو ناقابل اعتبار قرار دیدیا
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: