Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

250کے بجائے 400ریال کیوں وصول کئے؟

مکہ مکرمہ ۔۔۔ وزارت حج و عمرہ نے داخلی عازمین کو حج کرانے والے اداروںاو رکمپنیوں کو مہلت دی ہے کہ وہ 16جمادی الثانی تک حج موسم 1439ھ کے دوران مشاعر مقدسہ ٹرین کے ٹکٹ کا فرق فی حاجی 150ریال واپس کردیں۔اگر ایسا نہ کیا تو انکے خلاف کارروائی کی جائیگی۔ داخلی معلمین نے 1439ھ کے حج موسم کے دوران مشاعر مقدسہ ٹرین سے سفر کرانے کیلئے فی حاجی 400ریال وصول کئے تھے جبکہ کمپنی نے فی حاجی 250ریال ٹکٹ کی مد میں جمع کرائے تھے۔ 
 
 
 

شیئر: