Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیل کے 4 پاکستانی شعبوں میں مملکت کی سرمایہ کاری

ریاض ۔۔۔ پاکستانی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔ اس موقع پر متعدد معاہدوں او رمفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہونگے۔ پیٹرو کیمیکل اور تیل کے شعبوں سے متعلق ہونگے۔ سعودی عرب، پاکستان کا مضبوط اقتصادی شریک بھی ہے۔ پاک ، چین اقتصادی گزر گاہ ”سی پیک“ منصوبے میں سعودی عرب کی شمولیت سعودی وژن 2030سے ہم آہنگ ہے۔ سرور خان نے کہاکہ آئل ریفائنری، پیٹروکیمیکل، تجدد پذیر توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کریگا۔
 

شیئر: