Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان ،امریکہ مذاکرات سے دفترخارجہ کی لاعلمی

  اسلام آباد... پاکستانی دفتر خارجہ نے افغان طالبان کی جانب سے پاکستان میں امر یکہ سے مذاکرات کے دعویٰ پر لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ افغان مذاکرات کے بارے میں کچھ علم نہیں ۔ طالبان رہنماوں کی وزیراعظم سے ملاقات کا بھی معلوم نہیں ۔واضح رہے کہ طالبان ترجمان نے ایک بیان میں دعوی کیا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا آئندہ دور پیر18فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ طالبان کا وفد وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرے گا۔
 

شیئر: