Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولیعہد کے دورہ پاکستان پر سعودی میڈیا میں ہلچل

ریاض۔۔۔۔سعودی ولیعہد ، نائب وزیر اعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کے کل 16فروری 2019ء سے شرو ع ہونیوالے دورہ پاکستان کی مناسبت سے سعودی میڈیا بھی پرجوش ہوگیا۔سعودی سیٹلائٹ چینلز ، ریڈیو چینلز کے ساتھ ساتھ مقامی پرنٹ میڈیا اور ویب سائٹ نے بھی دورہ کے تناظر میں پاک سعودی تعلقات کی بابت رپورٹیں ، خبریں دینا شروع کردیں۔الوطن اخبارنے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ نصف صفحہ سے زیادہ پر مشتمل خصوصی انٹر ویو شائع کیا۔ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کا بیان 3کالمی خبرکی صورت میں پیش کیا ۔پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونیوالے معاہدوں کی تفصیلات 4کالمی خبر میں اپنے قارئین کو بتائیں۔الشرق الاوسط نے پہلے صفحے پر 3کالمی اور پیج 2پر 7کالمی لیڈ کے ساتھ پاکستانی وزیر خارجہ کا خصوصی انٹر ویو اور پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے ساتھ خصوصی خبر شائع کی اورالمدینہ اخبار نے ولیعہد کے دورہ پاکستان کی خبر کو صفحہ اول کی لیڈ بنایا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -دورہ محمد بن سلمان: پاکستانی میڈیا پرجوش

 

شیئر: