Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کیلئے پاکستانی ویزے کی سہولت

ریاض۔۔۔پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی شہریوں کو ایئرپورٹ پہنچنے پر سیاحتی ویزے جاری کئے جائیں گے۔ویزے کی فیس بھی کم کردی گئی۔یہ فیصلہ سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان کے موقع پر کیا گیا۔ الجزیرہ اخبار نے اس کی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان کے نجی معاون ذوالفقار بخاری نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے اپنے وزیر اعظم کی ہدایت پر سعودی شہریوں کو پاکستان پہنچنے پر ویزے جاری کرنے شروع کردیئے۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت کا فروغ حکومت پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس تناظرمیں سعودی شہریوں کو سیاحت یا تعلیم یا علاج یا سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آنے پر ضروری سہولتیں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ولیعہد کے دورے پر پاکستان سے 120ارب ریال کے 8معاہدے

شیئر: