Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان پر الجزیرہ کا خصوصی ضمیمہ

ریاض۔۔۔سعودی دارالحکومت ریاض سے شائع ہونیوالے عربی جریدے’’ الجزیرہ‘‘ نے جمعہ کی اشاعت میں 2صفحات پاکستان اور سعودی کی خبروں کیلئے مختص کردیا۔ صفحہ 8پر 5کالمی لیڈمیں سعودی ولیعہد کے دورہ پاکستان پر پاکستانی میڈیا کی کوریج کی تفصیلات دی
 گئیں۔ پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین کے ساتھ انٹرویو4کالم میں شائع کیا گیا۔علاوہ ازیں ایک 3کالمی خبر پاکستان کی شاہراہوں پر خیر مقدمی بورڈ ز کی تنصیب کے حوالے سے دی گئی جبکہ ایک مکمل صفحہ پر پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ انٹرویو شائع کیا گیا۔اس میں الجزیرہ رپورٹر کی پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ تصویر اور سعودی صحافیو ں کی ان سے ملاقات کی تصویر اور ایک اور گروپ فوٹو بھی دیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - -ولیعہد کے دورہ پاکستان پر سعودی میڈیا میں ہلچل

شیئر: