Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’نیا سعودی عرب‘‘ بنانے میں محمد بن سلمان کا ساتھ دینگے،عمران خان

ریاض۔۔۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان ’’نیا سعودی عرب ‘‘بنانے کیلئے عصری اصلاحات نافذ کررہے ہیں۔ہمیں یہ اصلاحات پسند ہیں۔پاکستان محمد بن سلمان کا ساتھ دیگا۔ عمران خان نے العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کو عالمی سطح پر مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ مملکت کو جدید بنانے کیلئے بڑی اصلاحات درکار ہیں۔ جو افکار سعودی ولیعہد کے ہیں وہی ہمارے بھی ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان جو کچھ کررہے ہیں،ان پر وہ ہم سب سے تحسین کے مستحق ہیں۔ہماری آرزو ہے کہ سعودی نوجوان ،جامعات اور اسکول دنیا بھر کے ممالک کی ہمسری کی خاطر اصلاحات کے عمل میں بھرپور حصہ لیں۔عمران خان نے کہا کہ پورا پاکستان سعودی ولیعہد کو پرجوش طریقے سے خوش آمدید کہنے کا مشتاق ہے۔ سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا دوست ملک رہا ہے۔ دونوں ملکوں کے خصوصی تعلقات ہیں۔ میں پورے اعتماد کے ساتھ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ سعودی ولیعہد کو دورہ پاکستان کے موقع پر انتہائی پرجوش طریقے سے خوش آمدید کہا جائیگا۔سعودی عرب، امارات اور چین نے انتہائی مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیکر دوستی کا حق ادا کیا ہے۔

شیئر: