Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقامہ محنت خلاف ورزی پر 2626580غیر ملکی گرفتار

ریاض۔۔۔ وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا کہ 26صفر 1439ھ سے لیکر 9جمادی الثانی 1440ھ تک اقامہ و محنت اور سرحدی سلامتی کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 2626580غیر ملکی گرفتارکئے گئے ہیں۔ ان میں سے 2046421 اقامہ، 401804محنت اور 178355 سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے۔ 44133مملکت میں دراندازی کرتے ہوئے اور 1893 مملکت سے سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے۔ مملکت میں دراندازی کرنے والے 51فیصد یمنی، 46فیصد ایتھوپین اور 3فیصددیگر ممالک کے تھے۔ اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اقامہ محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پناہ دینے اورٹرانسپورٹ فراہم کرنے میں ملوث3382افراد پکڑے گئے۔

شیئر: