Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وقت پر بل ادا کرنے والوں کو ایک ماہ مفت بجلی فراہم کرنے پر غور

وقت پر بل ادا کرنے کے عادی صارفین کو رقم میں خصوصی رعایت بھی دی جائے گی، کم سے کم 36ماہ تک  وقت پر مسلسل بل ادا کرنے والے صارفین خصوصی رعایت سے مستفید ہونے کے اہل ہوں گے
 
ریاض : بجلی کا بل وقت پر ادا کرنے والوں کے لئے انعامات دینے پر غور کیا جارہا ہے۔ وقت پر بل ادا کرنے کے عادی صارفین کو  ایک  ماہ  مفت بجلی فراہم کرنے کے علاوہ بل کی رقم میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔ بجلی کمپنی کے ذرائع کے مطابق صارفین کو  وقت پر بجلی کا بل ادا کرنے کی  ترغیب دینے کے لئے خصوصی رعایات دینے کی تجویز پر غور کیا جارہاہے۔ کمپنی کے ماہرین امکانات پر غور کر رہے ہیں کہ  مختلف  صارفین کو اگر رعایت دی جائے تو قوی امکان ہے کہ لوگ وقت پر بل ادا کرنے کے عادی ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کم سے کم 36اور زیادہ سے زیادہ60ماہ تک  وقت پر مسلسل بل ادا کرنے والے صارفین خصوصی  رعایت سے مستفید ہونے کے اہل ہوں گے۔ دوسری طرف بجلی کمپنی کے  ذرائع کا کہناہے کہ ماہرین اپنے پورٹل اور  ایپلی کیشن کو  بہتر بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ آئندہ دنوں میں بجلی کمپنی کا   پورٹل اور ایپلی کیشن میں  مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ انہیں  جدید انداز میں تیار کیا جائے گا۔ بجلی کمپنی کا   بیشتر کام آن لائن ہوگا جس کے  بعد دفاتر کی  تعداد میں کمی کی جائے گی۔ بجلی کا بل ادانہ کرنے پر کنکشن کاٹنے کا  بھی نیا نظام متعارف کروایا جائے گا۔ اسی طرح قسطوں پر بل ادا کرنے کا نیا طریقہ تیار ہوگا۔
 

شیئر: