Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت : گھریلو ملازمین کی مجموعی ماہانہ تنخواہ 4.3بلین ریال ہے، تجزیہ

ریاض۔۔۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کی مجموعی ماہانہ تنخواہ 4.3بلین ریال ہے۔ مملکت میں اس وقت 2.37 ملین غیر ملکی گھریلو ملازمین کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ان میں سے 70فیصد مرد ہیں۔ان کی مجموعی تعداد1.66ملین ہے جبکہ 30فیصد خواتین ہیں جن کی مجموعی تعداد711.7ہزار ہے۔ الاقتصادیہ کے مالی تجزیہ کے مطابق سعودی شہری گھریلو عملے کے طور پر کام کرنے والے ہر ملازم کو اوسط1810ریال فی کس ماہانہ تنخواہ دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ 2018ءکی آخری چوتھائی میں گھریلو عملے کی تنخواہ میں 2.3فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس سے پہلے گھریلو عملے کے طور پر کام کرنےوالے ملازمین کی اوسط فی کس تنخواہ1769ریال ماہانہ تھی۔ اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ 2018کی آخری سہ ماہی میں گھریلو ملازمین کی تعداد میں 2.1فیصد کمی ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ان کی تعداد 2.42 ملین تھی۔ وزارت محنت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق اب سعودی عرب میں غیرملکی خواتین گھریلو ڈرائیور کے طور پر بھی کام کرنے لگی ہیں۔اس سے پہلے یہ پیشہ مردوں تک محدود تھا۔ وزارت کی اعداد وشمار سے معلوم ہوا ہے کہ گھریلو امور کی نگرانی کرنے والے عملے کی تعداد1490ہے۔ ڈرائیوروں کی تعداد 1.34ملین ہے۔ ان میں سے 98خواتین ہیں۔ گھریلو کام کاج کرنے والے خادماﺅں کی تعداد595ہزار ہے۔ کھانا پکانے والے 22.5ہزار ہیں۔ حارس کے پیشے سے منسلک افراد کی تعداد33.4ہزار ہے۔
 

شیئر: