Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزار ت خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ناکام

اسلام آباد...وزار ت خارجہ کی ویب سائٹ نے کام شروع کر دیا۔ ہندوستانی ہیکرز کے سائبر حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔سائبر حملے کے بعد امر یکہ، برطانیہ، ہالینڈ، ناروے، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں دفتر خارجہ کی ویب سائٹ نہیں دیکھی جا سکی تاہم کچھ دیر بعد ویب سائٹ بحال کردی گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا کہ کلبھوشن کیس اور ایف اے ٹی ایف سے خوفزدہ ہندوستانی ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر حملہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں ہیکرز کی جانب سے سائبر حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں دفتر خارجہ کی ویب سائٹ ڈاون ہونے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر ایکشن لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میرے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کو بھی 2 ہفتے قبل ہیک کرنے کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا۔ سائبر حملے معلومات تک رسائی روکنے کی کوشش ہے۔ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ہی آفیشل معلومات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ان حملوں کا مقصد درست معلومات تک پہنچنے سے روکنا ہے۔ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔

شیئر: