Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ الیکشن نہیں لڑوں گی،حسینہ واجد

ڈھا کا... بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے حکومتی امور چلانے کے لئے نئی نسل کو موقع دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گی۔ شیخ حسینہ واجد حال ہی میں چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہوئی ہیں ایک انٹرویومیں انہوں نے آئندہ وزیراعظم کے عہدے کے لئے انتخاب نہ لڑنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے لئے جگہ چھوڑنا چاہتی ہوں تاکہ نئے رہنما سامنے آسکیں۔ روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے سوال پرانہوںنے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی محفوظ اور مستقل بنیادوں پر آباد کاری کےلئے ایک جزیرہ منتخب کیا ہے، جہاں سمندری طوفان سے بچاو کےلئے پناہ گاہیں اور روزگار کے مواقع بھی موجود ہیں۔ حسینہ واجد نے کہا کہ سب کو آزادی اظہار رائے حاصل ہے خواتین کی بہبود کےلئے بھی کئی کام کئے۔ ان میں بارہویں جماعت تک تمام بچیوں کی تعلیم مفت کرنا شامل ہے۔

شیئر: