Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کمپنی متبادل توانائی میں سرمایہ کاری کرے گی،اسد عمر

اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان تاریخی ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے۔ سعودی عرب متبادل توانائی کے منصوبوں میں بھی سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔ ایک بڑی سعودی کمپنی متبادل توانائی کے شعبے میں سرمایہ کرنے جارہی ہے۔ اتوار کو سرکاری ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا یہ تاریخی دورہ ہے۔ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ جائیں گے۔نئے اقتصادی باب کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں توانائی کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔پاکستان میں توانائی کی مد میں درآمدات سب سے زیادہ ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سعودی توانائی کمپنی کا پاکستان میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ریفائنری کے قیام سے معیشت کو سہارا ملے گا۔ ریفائن تیل سے پاکستان میں ملنے سے امپورٹ بل میں واضح کمی آئے گی۔
 

شیئر: