Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپیشلسٹ اسپتال کا قیام زائرین کیلئے بڑا تحفہ ہوگا، گورنر مدینہ

مدینہ منورہ ۔۔۔۔ گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں اسپیشلسٹ اسپتال کا قیام زائرین ، حجاج کرام اور مدینہ منورہ کے شہریوں کیلئے بڑا تحفہ ہوگا۔ وہ متعدد عہدیداروں کی موجودگی میں اسپیشلسٹ اسپتال منصوبے کی تازہ صورتحال کاجائزہ لے رہے تھے۔ اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نزار خلیفہ نے بتایا کہ جنوری 2020ءسے اسپتال کے دروازے مریضوں کیلئے کھل جائیں گے۔ شہزادہ فیصل بن سلمان نے بتایا کہ اس کا سہرا خادم حرمین شریفین کے سر جاتا ہے جنہوں نے میقات کے نئے اسپتال کو اسپیشلسٹ اسپتال میں تبدیل کرنے کا حکم جاری کیاہے۔ مدینہ کے باشندے برسہا برس سے اس کا خواب دیکھ رہے تھے۔ 
 

شیئر: