Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: ہولناک آتشزدگی، 100 سے زائد دکانیں جل کر راکھ

پورنیہ۔۔۔۔۔ بہار میں ضلع پورنیہ کے ہٹیا علاقےکی بھٹہ بازار میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے 100 سے زائد دکانیں جل کرراکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ یہ علاقہ انتہائی گنجان آباد ہے جہاں رہائشی مکانات کے علاوہ بڑی بڑی دکانیں اور تجارتی مراکز قائم ہیں۔آگ لگنے سے کروڑوں کا نقصان ہوا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واقعہ کے بعد دکانداروں میں غم و غصے کی لہراورپورے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی کے واقعہ کے بعد کئی سیلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے جس سے آگ خوفناک شکل میں تبدیل ہوگئی اور پورا علاقہ اس کی زد میں آگیا۔فائر بریگیڈ کے افسر نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کیلئے  بن منکھی سے بھی مزید فائر بریگیڈ کی ٹیمیں طلب کی گئیں جس نے جنگی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پایا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -معذورشالو نے ڈاکٹر بننے کا خواب پورا کرلیا

شیئر: