Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی ہائیکورٹ :چھیڑخانی کے ملزم کو 50درخت لگانے کا حکم

نئی دہلی۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے چھیڑ خانی کے ملزم کو قبل ازوقت گرفتاری ضمانت دیتے ہوئے 50درخت لگانے کا حکم دیا۔اسے مشرقی دہلی کے سرکاری اسکول میں یہ درخت لگانے ہونگے۔عدالت نے اسکول کے پرنسپل کو شجر کاری اوردیگرمعاملات کی ذمہ داری تفویض کی۔واضح ہو کہ کناٹ پیلس پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون کی جانب سے چھیڑ خانی اورذہنی کرب میں مبتلا کرنے کے الزام میں نوجوان کیخلاف رپورٹ درج کرائی گئی تھی جس پر ہائیکورٹ میں قبل از وقت گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سنیل گوڑ نے ملزم کو مشرقی دہلی کے چندر نگر علاقے میں سرکاری اسکول اور اس کے اطراف 2ہفتے کے اندر 50درخت لگانے کا حکم دیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ملزم ضمانت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گواہوں کو قائل کرلیتا ہے تو پولیس کے پاس قبل از وقت ضمانت منسوح کرنے کا حق ہوگا۔
مزید پڑھیں:- -  - - -لٹیری دلہن اہل خانہ کو بیہوش کرکے زیورات لوٹ کر فرار

شیئر: