Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلا رہی ہیں، ممتا

کولکتہ۔۔۔۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پیر کو کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس حملے کی آڑ میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے رہی ہیں۔ممتا نے پریس کانفرنس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ پارلیمانی انتخابات دروازے پر دستک دے رہے ہیں ایسے عالم میں ملک بھر میں جنگی ماحول برپا کرناکہاں کی دانشمند ی ہے؟امیت شاہ اور نریندر مودی اتنے بڑے سانحے کے بعد مستعفی ہونے کے بجائے سیاسی بیان بازیوں میں مصروف ہیں۔ترنمول کانگریس کی صدر نے  سوال کیا کہ حکومت کے پاس ممکنہ حملے کی اطلاع ہونے کے باوجود سی آر پی ایف اہلکاروں کےبڑے قافلے کو جانے کی اجازت کیوں دی گئی؟ان کی حفاظت کیلئے ٹھوس اقدامات کیوں نہیں کئے گئے؟۔ممتا بنر جی نے کہا کہ بعض لوگ وطن پرستی کا سبق سکھانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں جس پر مجبوراً زبان کھولنی پڑرہی ہے۔ممتا نے کہا کہ یہ بی جے پی کا منصوبہ بند کھیل ہے جس کا  سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -لٹیری دلہن اہل خانہ کو بیہوش کرکے زیورات لوٹ کر فرار

شیئر: