Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی میں 6 کلو سونا چھپا کر لیجانے والا یمنی گرفتار

جدہ۔۔۔ جنوبی جدہ کی پولیس نے نامعلوم ذرائع سے حاصل 18 ہزار ریال اور 6 کلو سونے کے زیورات رکھنے پر گرفتار کئے جانے والے یمنی شہری سے پوچھ گچھ شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق روڈ سیکیورٹی اسپیشل فورس کے اہلکاروں نے مکہ مکرمہ روڈ سیکیورٹی فورس کے ماتحت الساحل روڈ پر القطان تحصیل میں ایک مشکوک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی تھی۔ گاڑی یمنی شہری چلا رہا تھا۔ تلاشی لینے پر گاڑی کے عقبی ٹائر سے 6 کلوگرام سونے کے زیورات اور کپڑوں میں چھپائے گئے 18 ہزار ریال برآمد ہوئے۔ یمنی شہری یہ نہیں بتا سکا کہ اس نے ضبط شدہ زیورات اور ریال کہاں سے حاصل کئے تھے۔ رپورٹ درج کرکے اسے ضبط شدہ سامان کے ساتھ جنوبی جدہ پولیس کی تحویل میں دے دیاگیا۔

شیئر: