Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجموم میں حادثہ، پاکستانی ہلاک، 16 زخمی

مکہ مکرمہ ۔۔۔ ا لزیمہ الجموم روڈ پر بس اور گاڑی کے درمیان ٹکر سے ایک شخص ہلاک اور 16زخمی ہوگئے۔ الجموم کمشنری میں ہلال احمر اور سیکیورٹی اہلکاروں نے متاثرین کی امداد کیلئے مطلوبہ کارروائی کی۔ تفصیلات کے مطابق 911آپریشن سینٹر نے اطلاع ملتے ہی کہ الزیمہ الجموم روڈ کے درمیان غیر مسلموں کیلئے مخصوص سڑک پر ٹریفک حادثہ ہوگیا ہے، فوری طور پر کارروائی کی۔ جائے وقوعہ پہنچ کر معائنے سے پتہ چلا کہ گاڑی اور بس میں ٹکر سے ایک پاکستانی جاں بحق ہوگیا ہے ۔ 16افراد زخمی پائے گئے۔ ان میں سے 3سعودی اور 8غیر ملکی تھے۔ ان زخمیوں کا تعلق بس سے تھا۔ باقی زخمی گاڑی میں تھے۔ زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعد مکہ کے الششہ اسپتال اور النور اسپیشلسٹ اسپتال میں داخل کردیاگیا۔
 

شیئر: