Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائیجریا کے صدر کیلئے خیر سگالی کا پیغام

ریاض ۔۔۔ نائیجریا کے صدر محمد بخاری سے سعودی وزیر مملکت برائے افریقی امور احمد قطان نے دارالحکومت ابوجا میں ملاقات کی۔ انہوں نے نائیجریا کے صدر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب اور نائیجریا کے تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ سعودی وزیر نے نائیجریا کے دارالحکومت میں سعودی سفارتخانے کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلئے جاری مساعی نیز وہاں سیاحت کےلئے آنے والے سعودی شہریوں کے امور سے بھی مطلع کیا گیا۔
 
 

شیئر: